ھارون رشید خواجہ

مدير بورڈ

ایم ایس بی کے مؤسس ھارون رشید خواجہ ولد علی محمد خواجہ وادی کشمیر کے ضلع بڈگام تحصیل چاڈورہ کے دولت پورہ نامی گاؤں میں 3 فروری 1978 م میں پیدا ہوئے ہیں۔

ابتدائی نشونما ایک علمی گھرانے میں ہوئی چناچہ ان کے والد منہج صحابہ کے داعیوں میں سے تھے۔ اور اپنے علاقہ میں اس منہج کا چراغ انہوں نے ہی روشن کیا ہے۔ وہ شرعی علوم سے اچھی واقفیت رکھتے تھے لہذا انہوں نے اپنے تمام اولاد کی تربیت شرعی طریقہ پر کی ہے جس کا وافر حصہ مؤسس موصوف کے مقدر میں تھا۔

اپنے گاؤں کے اہل علم سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد موصوف کو اپنے والد اور دیگر برادران کے شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے وادی کشمیر کے معروف علمی دانشگاہ الکلیۃ السلفیۃ مومن آباد بٹہ مالو سرینگر میں شرعی علوم حاصل کرنے کی غرض سے داخل کیا گیا اور سنہ 1991 سے سنہ 1998 کے عرصے میں موصوف نے الکلیۃ السلفیۃ کا آٹھ سالہ کورس مکمل کرکے شہادۃ العالیۃ الشرعیۃجید جدًا (Very Good ) گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔اسی عرصے میں موصوف نے عصری علوم میں دسویں اور گیارویں جماعت پاس کی۔ الکلیۃ السلفیۃسے فارغ ہونے کے بعدموصوف نے یوپی کے عظیم علمی مرکز ندوۃ العلماء لکھنو میں عربی ادب کے کورس میں داخلہ لیا ۔ اسی دوران سر زمین سعودی عرب سے ریاض کی عالمی شہرت یافتہ کنگ سعود یونیورسٹی سے آپ کے لئے قبولیت نامہ وارد ہوا (ذلک فضل اللہ یؤتیہ من یشاء) اور یوں آپ نے سنہ 1999 سے سعودی عرب میں عظیم علمی سفر کا آغاز کیا اور سنہ 2001 میں اسی یونیورسٹی سے شہادۃ الکفایۃ في اللغۃ العربیۃ ممتاز(A+ )گریڈ سے حاصل کی۔ اورسنہ 2001 سے سنہ 2006 تک موصوف نے مذکورہ یونیورسٹی سے شہادۃ بکالوریوس(B.A, B.Ed. )ممتاز ( A ) گریڈ، مع الشرف الثاني (SECOND CLASS HONOUR ) کے ساتھ حاصل کی۔ اور شرعی علوم کے میدان میں فقہ اور اصول فقہ میں تخصص حاصل کیا۔ کنگ سعود یونیورسٹی میں تعلیمی سفر کے دوران موصوف نے وہاں پر تعلیمی و تربیتی کیمپوں میں بھی شرکت کی جن کا مختصر ذکر یوں ہے:

  • 1. مارچ 2000 میں Saudi Heart Association کی طرف سے منعقدہ کورس۔
  • 2. 2003 میں کنگ سعود یونیورسٹی کی طرف سے قیادۃ الدراسۃ الأولیۃ لقادۃ الوحدات کے بارے میں منعقدہ کورس۔
  • 3. 2004 میں کنگ سعود یونیورسٹی کی طرف سے قیادۃ الدراسۃ التأسیسیۃ لقادۃ الوحداتکے بارے میں منعقدہ کورس۔
  • 4. 2005 میں ندوۃ العالمیۃ للشباب المسلمین(WAMY)کی طرف سے دعوتی منییجمٹ کے بارے میں منعقدہ کورس۔
  • 5. 2006 میں الرشید للإعلام بالریاض کی طرف سے دعوتی ڈیلوپمنٹ کے بارے میں منعقدہ کورس۔
  • 6. 2006 میں الرشید للإعلام بالریاض کی طرف سے کامیاب مدیر کی مہارات کے بارے میں منعقدہ کورس۔
  • 7. 2006 میں ندوۃ العالمیۃ للشباب المسلمین (WAMY)کی طرف سے آرٹ آف سپیچ کے بارے میں منعقدہ کورس۔
  • 8. اس کے علاوہ بڑے علماء کرام اور ماہرین تعلیم کے بہت سارے علمی دروس کی مجالس میں حاضر ہوکر استفادہ کیا .

اس عظیم تعلیمی سفر سے واپسی کے بعد مصنف نے وادی کشمیر میں اپنی نوعیت کا منفرد علمی درخت لگایا اور اسے عرق ریزی اور اعلی درجہ کی محنت و کوشش سے سینچنے کا کام شروع کیا اور یوں مختلف قسم کے تعلیمی پروگراموں کی شروعات کی، کئی کانفرنسوں میں شرکت کی، کئی دعوتی پروگراموں میں لوگوں کو مستفید و مستفیض کیا، جمعہ کے موقعوں اور دیگر مواقع پر لوگوں کو راہ راست کی طرف گامزن کرنے کی انتھک کوششیں کرتے آرہے ہیں۔ اور وادی کے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت افراد بالخصوص زیر تعلیم طالب علموں کے لئے ایک منفرد اور یکتائے زمانہ تعلیمی پروگرام 2006 میں شروع کیا جس کے لئے اتوار و جمعہ کے ایام مقرر کئے اور بٹہ مالو ، چاڈورہ، اور نیوہ پلوامہ میں ہیئۃ الطلاب المسلمین کے نام سے تدریسی مراکز قائم کئے اور بالآخر 2009 سے خواجہ پورہ نوگام میں ایم ایس بی کا مرکزی دفتر اور تدریسی مقام قائم کیا۔ اور الحمدللہ آج تک یہ دینی إدارۃ روز بروز ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سینکڑوں نوجوانان کشمیر شرعی علوم اور عربی زبان کے کورسوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اسی دوران مصنف نے قلمی خدمات کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور مختلف شرعی علوم پر79 علمی مذکرات اور کتابیں تالیف کیں جن کا مختصر ذکر یوں ہے:

 علمی مذکرات اور کتابیں

م نام مذکرۃ / کتاب سن إعداد سن آخری تجدید عمل
1 ختم نبوت (بحث علمی ) 1998 إعداد
2 مساعد المترجم (دوسرا مرحہ 2008 ) 1999 جمع و ترتیب
3 القطوف الدانیۃ من الأحادیث الصحیحۃ (پہلے مرحلہ کا نصف) 2004 ترتیب
4 أصول ٹائم منیجمنٹ 2006 إعداد
5 أصول فقہ ( أ ) 2006 2020 إعداد
6 أصول فقہ ( ب ) 2006 إعداد
7 أصول دعوتی إداریت 2006 إعداد
8 درس حدیث ( أ ) 2006 إعداد
9 أصول تدریس 2007 إعداد
10 أصول دعوت 2007 إعداد
11 أصول حدیث ( أ ) 2007 إعداد
12 أصول إسلامي تربیت 2007 إعداد
13 تفسیر موضوعي 2008 2023 إعداد
14 درس حدیث (ب) 2009 ترتیب
15 معلم العربیۃ (1 ) 2009 إعداد
16 معلم العربیۃ (2 ) 2009 إعداد
17 عالم إسلام ( أ ) 2009 إعداد
18 غزو فکری 2009 إعداد
19 درس حدیث ( ج ) 2009 إعداد
20 معلم العربیۃ (3) 2010 إعداد

21
إسلامیات ( 1 - 6 ) 2010 إعداد
إسلامیات ( 7 – 8 ) 2011
إسلامیات ( 9 ) 2012
22 معلم العربیۃ (4 ) 2011 إعداد
23 معلم العربیۃ (7 ) 2011 إعداد
24 معلم العربیۃ (8 ) 2011 إعداد
25 چھوٹا کھیل بڑا فائدہ 2012 إعداد
26 معلم العربیۃ (9 ) 2012 إعداد
27 ابتداء قمری ماہ کا تعین اور وحدت رؤیت 2012 مراجعہ
28 مفصل أحکام قرباني 2012 مراجعہ
29 إسلامي عقیدۃ ( أ ) 2013 إعداد
30 تدریبات اللغۃ العربیۃ ( 1 ) 2013 جمع و ترتیب
31 معلم العربیۃ (10 ) 2013 إعداد
32 سوئے مستقبل 2013 تصنیف
33 تدریب التجوید (مشارکت) 2013 إعداد
34 أھل سنت و جماعت 2013 مراجعہ
35 تدریبات اللغۃ العربیۃ ( 2 ) 2013 جمع و ترتیب
36 المفاتیح المساعدۃ 2014 إعداد
37 اسقاط حمل کا حکم 2014 مراجعہ
38 جائز و نا جائز وسیلہ 2014 مراجعہ
39 تدریبات اللغۃ العربیۃ ( 3 ) 2014 جمع و ترتیب
40 اعضاء کی پیوندکاری 2014 مراجعہ
41 تدریبات اللغۃ العربیۃ ( 4 ) 2014 جمع و ترتیب
42 تدریبات اللغۃ العربیۃ ( 5 ) 2014 جمع و ترتیب
43 فقہ المعاملات ( ا ) 2015 2022 إعداد
44 معلم العربیۃ لروضۃ الأطفال 2015 إعداد
45 فقہ العبادات ( ب ) 2015 2018 إعداد
46 اصول تفسیر 2015 2017 إعداد
47 مکارم اخلاق 2016 مراجعہ
48 فقہ المعاملات ( ب ) 2016 إعداد
49 فقہ العقوبات ( ب ) 2016 2022 إعداد
50 درس حدیث ( د ) 2016 إعداد
51 احکام مسواک 2017 مراجعہ
52 تدریب القرآن 2017 إعداد
53 تحیۃ المسجد 2017 مراجعہ
54 عقیدۃ المؤمن ( ا ) 2017 إعداد
55 دروس السنۃ ( ا ) 2017 إعداد
56 مبادیات العلوم الشرعیۃ 2017 2019 جمع وترتیب
57 فقہ العبادات ( ا ) 2017 2020 إعداد
58 عقیدۃ المؤمن ( ب ) 2017 إعداد
59 دروس السنۃ ( ب ) 2017 إعداد
60 غائبانہ نماز جنازہ 2018 مراجعہ
61 فہم دین 2018 مراجعہ
62 فقہ العقوبات ( ا ) 2018 2022 إعداد
63 دروس الاسلام ( ا ) 2018 إعداد
64 روضۃ الاسلام ( 2 ) 2018 إشراف
65 دروس الاملاء 2019 جمع و ترتیب
66 معلم العربیۃ ( 5 ) 2019 إعداد
67 معلم العربیۃ ( 6) 2019 إعداد
68 دروس الاسلام ( ب ) 2019 إعداد
69 روضۃ الاسلام ( 3 ) 2019 إشراف
70 خاندانی منصوبہ بندی 2019 مراجعہ
71 تعبیر اللغۃ العربیۃ ( 1 ) 2021 جمع و ترتیب
72 روضۃ الاسلام ( 4 ) 2021 إشراف
73 فقہ العبادات ( ج ) 2022 إعداد
74 تعبیر اللغۃ العربیۃ ( 2 ) 2022 جمع و ترتیب
75 تعبیر اللغۃ العربیۃ ( 3 ) 2022 جمع و ترتیب
76 تعبیر اللغۃ العربیۃ ( 4 ) 2022 جمع و ترتیب
77 روضۃ الاسلام ( 1 ) 2022 إشراف
78 تعبیر اللغۃ العربیۃ ( 5 ) 2023 جمع و ترتیب
79 ملخص فقہ العبادات ( ا ) 2024 جمع و ترتیب

اور ان میں بیشتر علمی مذکرات اور کتابیں ایم ایس بی میں طالب علموں کو درسًا پڑھائی بھی جا رہی ہیں ۔

محترم نے نونہال بچوں کی تعلیم و تربیت کا بھی خاصا اہتمام کیا ہے اور اس ضمن میں ایم ایس بی کے تابع Quranic Studies Chain نامی تعلیمی پروگرام شروع کیا جس کے لیے موصوف نے جدید دور کے جدید تقاضے ، منہج صحابہ اور بچوں کی نفسیات کو مد نظر رکھ کر شامل وکامل ایک سیلبس مرتب کیا، اور اس سیلبس کے مطابق کتابوں کا بہترین ایک سلسلہ (Series) تیار کرنے میں مصروف ہیں جن میں اب تک ۱۸ کتابیں تیار ہوچکی ہیں جو جلدہی منظر عام پر آنے والی ہیں إن شاء اللہ .

مصنف آج تک اس میدان میں سر گرم ہیں روز بروز بحیثیت ایک تعلیمی ماہر کے اپنی تعلیمی، تدریسی اور دعوتی خدمات اپنی زبان اور قلم سے انجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالی انہیں جزاء خیر دے اور ان کے علم میں برکت عطا فرمائے، آمین !

تحریر
اعجاز احمد میر
فارغ التحصیل : ایم ایس بی / نائب مدیر بورڈ