مستقبل میں تعلیمی اور دعوتی میدان میں ترقی کی راہیں کھولنے کے لئے بورڈ آج ہی سے کوشاں ہے ، کئی اہداف کو حاصل کرنے پر غور و فکر جاری ہے ، کچھ پر ابتدائی کام بھی شروع ہوا ہے:
- 1.پانچ کنال زمین خریدنے کا ہدف مکمل کرنا :
جس پر دس اہم ترین پروگراموں کے لئے کئی بلڈنگوں کی تعمیرکا عزم کیا گیا ہے، اب تک ایک کنال چودہ مرلہ ۱۱۵ فٹ مربع زمین نوگام سرینگر میں خریدی گئی ہے، اور اب باقی زمین خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے .
- 2. انٹرنیٹ ویب سائٹ کی تکمیل :
اس پر کام ہورہا ہے امید ہے کہ مستقبل میں یہ بہت ساری خوبیوں اور خدمات سے لیس ہوکر دنیا کی کئی مشہور زبانوں میں منظر عام پر آئے گی، فی الحال صرف اردو زبان میں اس پر کام جاری ہے
- 3. علامہ ابن عثیمین اسلامی مرکزی لائبریری کی تکمیل :
تمام علمی مراجع (بنیادی دینی کتابوں ) کا ذخیرہ جمع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ تحقیقی علمی طبقہ کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے، اہم کتابوں کے قلمی نسخوں ( مخطوطات ) کی کاپیاں بھی میسر رکھنے کا ہدف ہے
- 4. تعلیم نسواں :
مستقبل میں بنات ( لڑکیوں ) کے لئے ایک دینی تعلیمی انسٹچوٹ قائم کرنے کا منصوبہ طے پایا ہے لیکن فی الحال جگہ کی تنگی کی وجہ سے صرف ایک کلاس شروع کی گئی ہے
- 5. نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے جدید پروگرام :
علمی دانشگاہوں ، میڈیا ، کورسوں ، دعوتی و تعلیمی کیمپوں کے ذریعہ منعقد کرنااہم اہداف میں شامل ہے، کچھ پروگرام اس وقت ہورہے ہیں لیکن مستقبل میں ان کو بڑے پیمانے پر توسیع دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں زیر تعلیم عصری طلبہ کے لئے ’’علامہ ابن باز مسلم اسکالرز ہوسٹل ‘‘ تعمیرکیاجائے گا.
- 6.صحافت کے میدان میں
دینی علمی پروگرام منظر عام پر لانا ، اس سلسلے میں روزنامہ ، ہفتہ وار، ماہنامہ، سالانہ اخبارات و مجلات استعمال میں لائے جائیں گے.
- 7. تعلیمی ودعوتی میدان میں
نئے وسائل و اسالیب کی ایجاد کے لئے ایک شعبہ قائم کیاجائے گا.
- 8. بچوں کی تعلیم و تربیت
کے مراکز قائم کرنا بورڈ کے اہداف میں ہے ، اور عصری مدارس میں بچوں کو تعلیم دینے کے نئے ذرائع تلاش کرنے پر بھی غور خوض جاری ہے .
- 9. یتیموں ، مسکینوں ، بیکس بیواؤں کی معاونت
کے لئے ایک شعبہ قائم کرنا