دور حاضر میں عصری تعلیم و تربیت کے لئے ہر جگہ جدید ٹیکنالوجی و ٹیکنک کا بخوبی استعمال
کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے اثر سے آج کی دنیا سائنسی دنیا بن چکی ہے، وقت کی
نئی ضروریات اور نئے تقاضوں کوسمجھنا اورپھر ان کو پورا کرناانتہائی لازمی امر ہے لہذا
جس طرح تعلیم کے تمام شعبوں میں ایجوکیشن کا جدید اسلوب و نظام لازمی بن گیا ہے اسی
طرح دینی تعلیم میں بھی اس کی انتہائی اشد ضرورت ہے، زندگی کے ہر شعبہ نے ترقی کی ہے
، لیکن افسوس ہے کہ عموما دینی تعلیم و تربیت کے لئے آج بھی پرانے زمانے کے اسالیب
پر اکتفا کیا جاتا ہے جدید ٹیکنیک و ٹیکنالوجی کو بہت کم استعمال کیا جاتا ہے یہی وجہ
ہے کہ آج اکثرمسلم آبادی کاحصہ دینی مزاج سے خالی ہے روز بروز بے راہ روی اور دین بیزاری
میں اضافہ ہورہا ہے انہی باتو ں کا احساس مسلم اسٹوڈنٹس بورڈ ( MSB) کے مؤسسین کو ہوا
تو مئی 2006 میں اس ادارہ کی بنیاد ڈالی گئی تاکہ دور جدید میں دینی تعلیم و تربیت
اور دعوت و تبلیغ کے لئے جدید تقاضوں کو پورا کیا جائے اس کے لئے بورڈ نے کئی پروگرام
شروع کئے ہیں جن میں چند کا ذکر اختصار کے ساتھ Menu bar میں ’’
پروگرام‘‘ کے عنوان کے تحت کیا گیا ہے