علامہ ابن عثیمن اسلامک مرکزی لائبریری
Allamah ibn Osaimeen Islamic Central Library
اس لائبریری کی ضرورت کيوں ؟
-
۱. جموں کشمیر میں ایسی شامل و کامل لائبریری نہیں پائی جاتی ہے جس میں وہ تمام کتابیں ، وسائل اورسہولیات ہوں جو ایک باحث ( ریسرچ کرنے والے ) کے لیے ضروری ہوتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اگر کسی مسئلہ کی علمی تحقیق کرنا مطلوب ہوتی ہے تو علمی بحث کے اصولوں کے مطابق اس کی تحقیق نہیں ہو پاتی ہے.
-
۲. بہت سے شرعی علمی مراجع ( بنیادی دینی کتابوں ) کے نام لوگوں کے سامنے اجنبی چیز بن گئے ہیں ، جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ یہاں مفقود ہیں ، اس کے بر عکس غیر معیاری کتابیں لوگوں میں عام ہوتی جارہی ہیں.
-
۳. واعظین اور خطباء لوگوں میں آراء الرجال کی ترویج کرتے جارہے ہیں جبکہ احادیث رسول (صلی اللہ عليہ و سلم) سے شغف کم ہوتا جارہا ہے .
-
۴. بہت سارے طلبہ اور خطباء احادیث غیر معیاری کتابوں سے نقل کرتے ہیں اور اصلی مراجع میں دیکھے بغیر ہیں انہیں اُن مراجع کی طرف منسوب کرتے ہیں .
-
۵. بہت سے لوگ یہ گمان کرتے ہیں اور لوگوں میں بھی یہ باور کراتے پھرتے ہیں کہ پورا علم دین برصغیر کی فتاوی کی چند کتابوں میں موجود ہے لہذا ان کے بغیر اب دوسری کتابوں کی ضرورت نہیں ہے
-
۶. بہت سے مادہ پرست لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ اسلام ایک معمولی اور کمزور دین ہے اس کا علم چند اوراق میں محدود ہے ، درحقیقت انہیں لاکھوں دینی کتابوں کا علم ہی نہیں ہوتا ہے .
اس لائبریری کے اہداف
-
ا . علمی مراجع میسر رکھ کر طلبہ و طالبات اور باحثین ( ریسرچ اسکالروں ) کی مدد کرنا .
-
۲. طلبہ و طالبات اور باحثین ( ریسرچ اسکالروں ) کے لیے علمی ماحول میسر رکھنا
-
۳. ایم ایس بی کی امام البانی کمپیوٹر لیب کے ساتھ اس کے ان علمی اہداف کی حصولیابی کے لیے تعاون کرنا جن میں یہ شامل ہے کہ اسلامک سافٹ ویر پروگرام تیار کیے جائیں .
-
۴. علمی دروس تیار کرنے میں ایم ایس بی کے ابن حجر ویڈیو اسٹیڈیو کے ساتھ تعاون کرنا.
-
۵. طلبہ و طالبات کو قرآن و سنت سے براہ راست جوڑنا ، اورانہیں انہی کی طرف رجوع کرنے کے عادی بنانا .
-
۶. تحقیق ، ریسرچ ، ترجمہ ، تصنیف و تالیف کے لیے میدان ہموار کرنا .
-
۷. علمی میراث کی حفاظت کرنا.
اس لائبریری کی سہولیات :
یہ لائبریری کئی طرح کی خدمات میسر رکھے گی :
-
۱. لائبریری قیام کے آخری مرحلہ پر چوبیس گھنٹے کھلی رہے گی .
-
۲. اس میں تمام مسلکوں کے تمام اہم علمی مراجع موجود رہیں گے .
-
۳. کسی بھی انسان کو اس سے استفادہ حاصل کرنے کا بھر پور موقع دیا جائے گا.
-
۴. غیر اسلامی ادیان کی تمام اہم کتابیں موجود رہیں گی.
-
۵. ایک مقرر حد اور ضابطہ کے تحت کوئی بھی شخص کتابیں اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے .
-
۶. موسم کے موافق سردی اور گرمی کا معقول انتظام کیا جائے گا.
-
۷. پر امن اور خاموش ماحول ہوگا.
-
۸. مناسب کرسیوں اور ٹیبلوں کا انتظام ہوگا.
-
۹. دنیا کی اہم لائبریریوں سے علمی قلمی نسخوں ( مخطوطات ) کی کاپیاں حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی.
-
۱۰ . بحث ( ریسرچ ) کرنے کے لیے جدید سافٹ ویر نظام ہوگا.
-
۱۱. تمام کتابوں کی تفاصیل ایم ایس بی کی انٹرنیٹ ویب سائٹ پر موجود ہوگی .
-
۱۲. دنیا کے اہم ترین ماہانہ اور ہفتہ روزہ اخبارات میسر ہونگے .
-
۱۳ . ملک کے تمام اہم روزنامہ اخبار میسر ہونگے .
-
۱۴. فوٹواسٹیٹ سہولیات میسر ہونگی.
-
۱۵ . کتابیں ان تین اہم زبانوں میں ہوں گی : عربی ، اردو ، انگریزی
-
۱۶. انٹرنیٹ سروس بھی میسر ہوگی.
فی الحال
جگہ کی شدید قلت کی وجہ سے ابھی تک اس کا صرف پہلا مرحلہ ہی مکمل کیا جاسکا ہے