معھد اللغۃ العربیۃ
(Institute of Arabic Language)




عربی زبان سے عوام کی ناواقفیت کی وجہ سے کچھ لوگ ناجائز فائدہ اٹھا کر دین کی من پسند تشریح کرتے ہیں، کیوں کہ دین کی اہم ترین کتابیں عربی زبان میں ہی لکھی گئی ہیں جن سے عربی زبان کا ماہر شخص ہی استفادہ کرپاتا ہے ، بورڈ نے اسی لیے عربی زبان کی ترویج کے لیے ایک اہم رول نبھانے کی خاطر سعودی عرب کے طرز تعلیم کے مطابق بچوں اور نوجوانوں کو عربی زبان سکھانے کا ایک ہفتہ وار نیا پروگرام کچھ سال قبل شروع کیا ہے ، اس وقت وادی کے اطراف و اکناف سے تعلق رکھنے والے 102 نوجوان جدید اسالیب سے عربی زبان کی مہارت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں