سلسلۃ تدریس القرآن الکریم
Quranic Studies Chain

سلسلۃ تدریس القرآن الکریم کے عام اہداف

  • 1. اس تعلیمی تربیتی پروجیکٹ کے ذریعے ان درسگاہوں کے سیلبس اور نظام کو صحیح و فعال بنایا جاتا ہے جو کہ جزوقتی ہیں جس کی وجہ سے ان میں دینی تعلیم وتربیت صرف صبح یا شام کو دی جاتی ہو۔.
  • 2. عصری مدارس کے لئے دینی تعلیم و تربیت کے سیلبس و نظام کا جدید نمونہ پیش کرنا ، تاکہ ان مدارس کے ذمہ دار حضرات استفادہ کرسکیں.
  • 3. امت کے مستقبل کے معماروں کو بچپن میں ہی مستقبل کے تقاضوں کے مطابق بنانے کی کوشش کرنا.
  • 4. جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دینی تعلیم و تربیت میں دور جدید کے نئے و سائل و اسالیب کا استعمال کرنا ۔
  • 5. دینی تعلیم کے سیلبس میں بچوں کی نفسیات کا خیال رکھنا۔
  • 6. دینی تعلیم کے سیلبس میں بچوں کی تعلیمی قابلیت و صلاحیت و استعداد کے آپسی تفاوت کی مراعت کرنا ۔
  • 7. درسگاہوں کے نظام کو جدید تعلیمی نظام کے مطابق بنانے کی کوشش کرنا.
  • 8. کم سے کم وقت میں قرآن کی تعلیمات سے عوام کو زیادہ سے زیادہ روشناس کرنا۔
  • 9. ضرورت کے اماکن پر صباحی یا مسائی دینی انسٹچورٹ قائم کرنا.

کورس کے قواعد و ضوابط

  • 1. اس پروجیکٹ کو مندرجہ ذیل چھ (6) مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
    1. مرحلۃ ابتدائیۃ (تین سال ) 2. مرحلۃ متوسطۃ (تین سال)
    3. مرحلۃ ثانویۃ ( چار سال) 4. مرحلۃ مراھقۃ ( چار سال)
    5. مرحلۃ شباب ( چار سال) 6. مرحلۃ علیا ( تین سال)
  • 2. ہفتے میں ایک دن چھٹی ہوگئی۔
  • 3 . ہر دن پڑھائی ایک گھنٹہ تیس منٹ ہوگی۔
  • 4. ہر سال میں دو فصلیں ہوں گی ۔
  • 5. ہرسال کی پہلی درسی فصل (Semster) یکم جنوری سے شروع ہوگی ،اور دوسری فصل یکم جولائی سے شروع ہوگی۔
  • 6. ہر فصل چھے مہینوں میں مکمل کی جائے گی۔
  • 7. ہر فصل میں پانچ ماہانہ امتحان ہوں گے ،اور ہر امتحان کے نمبرات آٹھ (۸) میں سے ہوں گے ، اور سب حاصل شدہ نمبرات نہائی امتحان کے ساتھ جمع کئے جائیں گئے،اس طرح سے ماہانہ امتحانوں کے لئے چالیس جبکہ نہائی امتحان کے لئے پچاس نمبرات ہونگے ، اور سلوک ( اخلاق ، حاضری ، واجب منزلی ) پر دس نمبرات ہونگے۔
  • 8. چھ مہینوں کے بعد نہائی (فائنل ) امتحان ہوگا۔
  • 9. ہر فصل کے بعدمارکس کارڈ اجراء ہوگا ۔
  • 10 . ہر مرحلے کے بعد ایک سند ( سرٹفکیٹ) اجراء ہوگا۔
  • 11. پاس ہونے کے لئے سو (۱۰۰) میں سے پچاس (۵۰) نمبرات حاصل کرنا لازمی ہے
  • 12. QSC کے تمام مراکز میں ہر مرحلہ کے نہائی ( فائنل ) امتحانات ایک ہی مقرر شدہ تاریخ میں بورڈ کی طرف سے مقرر شدہ نگرانوں کی نگرانی میں ہونگے اور امتحانی پرچہ بھی بورڈ کی جانب سے تشکیل شدہ کمیٹی ہی ترتیب دے گی ، جس کے لئے ایک خاص نظام ہوگا۔
  • 13. ہر امتحان میں بچے کی کار کردگی سے اسکا ولی ( سرپرست ) مطلع کیا جائے گا۔
  • 14. QSC میں داخلہ کیلئے فارم بھرنا ہو گا، داخلہ فیس دوسو ( 200 ) روپے ہے اس میں سال (2011 ) کے بعد ہردو سال بعد دس فیصد اضافہ ہوتا رہے گا.

  جدول برائے درسی مواد

مراحل
مدت (سال)
فصلیں
عمر
مقررات
کل درسی ایام
کل گھنٹے
ابتدائیۃ ۳ ۶ ۵-۷ ۱. تلاوت قرآن
۲. اسلامی تربیت
۳. عربی زبان
۴. نشاطات
۶۹۶ ۱۰۴۴
متوسطۃ ۳ ۶ ۸-۱۰ ۱. تلاوت قرآن
۲. اسلامی تربیت
۳. عربی زبان
۴. نشاطات
۶۹۶ ۱۰۴۴
ثانویۃ ۴ ۸ ۱۱-۱۴ ۱. ترجمۃ قرآن
۲. اسلامی تربیت
۳. عربی زبان
۵. أصول حدیث
۴. نشاطات
۹۲۸ ۱۳۹۲
مراھقۃ ۴ ۸ ۱۵-۱۸ ۱. عقیدۃ
۲. اسلامی فقہ
۳. سیرت النبي (صلی اللہ عليہ و سلم)
۴. عربی زبان
۵. أصول حدیث
۹۲۸ ۱۳۹۲
شباب ۴ ۸ ۱۹-۲۲ ۱. تفسیر
۲. غزو فکری
۳. أصول دعوت
۴. عالم إسلام
۵. مذاہب معاصرۃ
۶. شرعی سیاست
۷. عربی زبان
۸. نشاطات
۹۲۸ ۱۳۹۲
علیا ۳ ۶ ۲۳-۲۵ ۱. تفسیر
۲. دعوتی اداریت
۳. أصول تدریس
۴. أصول تربیت
۵. عالم إسلام
۶. أصول دعوت
۷. علمی بحث لکھنا
۸. نشاطات
۶۹۶ ۱۰۴۴