معھد الدراسات الإسلامیۃ (Institute of Islamic Studies)
عصری طلبہ کو ان کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں دینی تعلیم دینا اس وقت بہت بڑا مسئلہ
بن چکا ہے، بورڈ نے اس کا متبادل حل وادی میں پہلی بار مئی 2006 میں اہم خصوصیات کے
حامل ہفتہ وار کلاسوں کے پروگرام کی شکل میں متعارف کیا جس سے وادی میں لوگ اب جاگ
کر اپنے علاقوں میں ہفتہ وار پروگراموں کو آزما رہے ہیں، اس انسٹچوٹ میں اس وقت وادی
کے تمام اطراف و اکناف سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات جدید طرز تعلیم سے مستفید ہورہے
ہیں۔ جگہ کی تنگی کی وجہ سے اس میں زیادہ توسیع دینا دشوار ہو رہا ہے
معھد الدراسات الإسلامیۃ - فرع البنین
( Institute of Islamic Studies - Boys Wing )
دور جدید میں فتنوں کی بھر
مار ہے جس کی اہم وجہ دینی تعلیمی ناخواندگی ہے ، اس کا علاج عصری کالجوں اوریونیورسٹیوں
میں ڈھونڈنا وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ، لہذا ایم ایس بی نے یکتائے زمانہ ہفتہ
روزہ تعلیمی پروگرام شروع کرکے لوگوں کے لیے ایسی مشعل راہ بنالی کہ اب لوگ اس طرح
کے پروگرام چلانے کی کوشش کرتے ہیں ، بورڈ کے اس عظیم تعلیمی پروگرام میں اس وقت وادی
کے تمام اطراف و اکناف سے تعلق رکھنے والے 160 نوجوان روشن مستقبل کے چراغ بننے کے
لئے جدید طرزتعلیم سے مستفید ہورہے ہیں، چونکہ اس وقت جگہ کی بہت تنگی ہے اس لیے اس
پروگرام کو توسیع دینے سے بورڈ عاجز ہے .
معھد الدراسات الإسلامیۃ - فرع البنات
( Institute of Islamic Studies - Girls Wing )
سماج کی تعمیر میں اہم ترین
رول خواتین کا ہوتا ہے مگر قابل افسوس امر یہ ہے کہ دینی تعلیم اور دعوت میں انہی کو
بھلا دیا جاتا ہے ، لہذا بورڈ نے شرعی پردہ کا مکمل خیال رکھتے ہوئے ایک نئی مشعل راہ
بنالی ہے کہ استاد مردوں کی کلاس میں درس دیتا ہے تو پھر خواتین کی کلاس میں براہ راست
( live ) آڈیو اور ویڈیو کو جدید آلات کے ذریعہ پہنچایا جاتا ہے اور وہاں سے صرف آڈیو
استاد تک پہنچایا جاتا ہے جسے وہ ہیڈ فون کے ذریعہ سنتا ہے اس طرح سے مرد و زن کے اختلاط
سے بالکل اجتناب کیا جاتا ہے دونوں کلاسوں کے درمیان تقریبا آدھے کلومیٹرکی مسافت ہے
، اس کلاس میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 62 طالبات زیر تعلیم ہیں.