نشر و اشاعت


منہج صحابہ کے مطابق علمی اور تحقیقی مواد منظر عام پر لانے میں مشارکت کی غرض سے تالیف و ترجمہ کا شعبہ بھی قائم کیا گیا ہے کئی کتابیں زیر تالیف و ترجمہ ہیں جو إن شاء اللہ مستقبل میں چھاپی جائیں گی آج تک کئی کتابیں چھاپی گئی ہیں جن میں سے چند یہ ہیں:

  • ا۔ شیخ بکر ابو زید رحمہ اللہ کی کتاب '' حکم اثبات اول شھر قمري و توحید الرؤیۃ '' کا ترجمہ بعنوان ''ابتداء قمری ماہ کا تعین اور وحدت رؤیت '' کرکے 2000 کی تعداد میں
  • ب۔ ڈاکٹر حسام الدین عفانہ کی کتاب '' المفصل في أحکام الأضحیـۃ '' کا ترجمہ بعنوان '' مفصل احکام قربانی '' کر کے 1100 کی تعداد میں چھاپ کر منظر عام پر لائی گئی ہیں۔
  • ج۔ تدریب التجوید
  • د۔ سوئے مستقبل
  • ھ۔ معلم العربیۃ
  • و۔ اہل سنت و جماعت
  • ز۔ اور مختلف موضوعات پر علمی چارٹ مفت تقسیم کئے جاتے ہیں آج تک حج تربیت کے دس ہزار ، چھوٹے سائز کے پانچ ہزار کیلنڈر اور سینکڑوں کتابیں مفت تقسیم کی گئی ہیں ، اور '' مسائل رمضان نمبر 1 '' کے 2000 اور '' مسائل رمضان نمبر 2 '' کے 2000 علمی چارٹ چھاپنے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔