بسم اللہ الرحمن الرحیم

میراث سافٹ ویر استعمال کرنے کا طریقہ

الحمد لله رب العالمین و الصلاۃ و السلام علی رسول الله خاتم الأنبیاء و المرسلین ، و علی آله و أهله و صحبه أجمعین ، و بعد !

  • • سب سے پہلے صفحہ کے اوپر میت کا جنس اختیار کریں کہ جس میت کی میراث تقسیم کرنی ہے کیا وہ مرد ہے یا عورت؟ جیسا کہ شکل نمبر 1 میں ہے ۔

    (شکل نمبر 1)
  • • پھر ان ورثا کو اختیار کریں جو موجود ہوں، جیسے: اگر باپ زندہ ہے تو " ہاں " پر کلک کریں جیسا کہ شکل نمبر 2 میں ہے، اور اگروہ موجود نہیں ہے تو خود بخود دادا کے کالم کا رنگ سبزہوگا، پھر اگر دادا (باب کا باپ ) زندہ ہے تو " ہاں " پر کلک کریں ، اور اگر وہ موجود نہ ہو تو "نہیں" پھر کلک کریں۔ ہاں یا نہیں پر کلک کرنے سے خود بخود ماں کے کالم کا رنگ سبز ہوجائے گا ۔

    (شکل نمبر 2)
  • • پھر اگر ماں زندہ ہے تو " ہاں " پر کلک کریں اوراگر وہ زندہ نہیں ہے تو " نہیں " پر کلک کریں ، اس کے بعد نانی کے کالم کا رنگ سبز ہوگا، جس کا مطلب یہ ہےکہ اب اسے چنا جاسکتا ہے ۔
  • • اسی طرح آگے آگے جس کالم کا رنگ سبز ہوجائے گا تو اس میں کچھ نہ کچھ اختیار کرنا ہے یا " ہاں " یا "نہیں " یا پھر تعداد متعین کرنا ، جیسے بیوی کے کالم میں متعین کرنا ہے کہ کتنی بیویاں ہیں ، اسی طرح بیٹوں بیٹیوں ، بھائی بہنوں وغیرہ وغیرہ کے کالموں میں تعداد ضروری متعین کرنا ، اگر کوئی موجود نہ ہو تو " کوئی نہیں " کے آپشن پر کلک کریں ۔
  • • مسئلہ متعین کرتے وقت علم میراث کے مطابق جس کو میراث سے حصہ مل سکتا ہو اس کے کالم کا رنگ سبز ہوجائے گا، اور اس طرح اس پر کلک کرنا ممکن ہوجائے گا ، اور جس کو اس مسئلہ میں میراث سے حصہ نہیں مل سکتا ہو اس کے کالم کا رنگ سبز نہیں ہوجائے بلکہ اپنی سابق صورت پر برقرار رہے گا، اور اس طرح اس پر کلک کرنا ممکن نہیں ہوگا ، جیسا کہ شکل نمبر 3 میں ہے ۔

    (شکل نمبر 3)
  • • مسئلہ مکمل طور متعین کرنے کے بعد صفحہ کے آخر میں " حساب کریں " کے بٹن پر کلک کریں اس مسئلہ کا جواب اگلے صفحہ پر ظاہر ہوگا جو کہ تین ڈبوں میں ہوگا، جیسا کہ شکل نمبر 4 میں ہے ۔

    (شکل نمبر 4)
  • • پہلے ڈبہ میں ہر ایک کا حصہ جس کا وہ مستحق ہوگا فیصدی کے حساب سے ظاہر ہوگا جیسا کہ شکل نمبر 5 میں ہے ۔

    (شکل نمبر 5)
  • • ہر ایک کو اصل چیز کا اتنا حصہ فیصدی کے حساب سے ملے گا جتنا جواب میں ظاہر ہوا ہو ،مثال کے طور پر ایک شخص مر گیا ، اس نے اپنے پیچھے ورثا میں باپ ، ماں، بیوی ، بیٹی ایک ، اور بیٹے کا بیٹا ایک چھوڑا ، اور مال میں سے ایک لاکھ روپے نقد چھوڑا اس کی تقسیم یوں ہوگی :
    وارث فی صد % حصہ ( ایک لاکھ روپے میں سے )
    باپ % 16.667 16667
    ماں % 16.667 16667
    بیوی( ایک ) % 12.5 12500
    بیٹی ( ایک ) % 50 50000
    بیٹے کا بیٹا ( ایک ) % 4.166 4166
    کل میزان % 100 100000
  • • کبھی علم میراث کے مطابق کسی کے لیے کچھ باقی نہیں رہے گا تو اس کے نام کے سامنے صفر " 0 " ظاہر ہوگا جیسا کہ شکل نمبر 6 میں ہے ۔

    (شکل نمبر 6)
  • • دوسرے ڈبہ میں ان افراد کے نام ہونگے کہ اگر ان میں سے کوئی موجود ہو تو پوچھے گئے مسئلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے علم میراث کے مطابق انہیں کچھ بھی نہیں ملے گا ، جیسا کہ شکل نمبر 7 میں ہے۔

    (شکل نمبر 7)
  • • تیسرے ڈبے میں ان افراد کے نام ہونگے کہ جنہیں مسئلہ متعین کرتے وقت غیر موجود قرار دیا گیا ہے لہذا جواب میں بھی انہیں غیر موجود سمجھا جائے گا ، جیسا کہ شکل نمبر 7 میں ہے ۔
  • • اگر آپ اس جواب کا پرنٹ نکالنا چاہتے ہوں تو صفحہ کے نیچے" پرنٹ " کے بٹن پر کلک کریں ۔
  • • پھر پرنٹ پیج کو تیار کریں ،خالی کالموں میں جو نام وغیرہ مطلوب ہو اسے ٹائپ کریں ، پھر صفحہ کے نیچے " پرنٹ " بٹن پر کلک کریں ۔
  • • اگر کسی کو مہر تصدیق اور دستخط کی ضرورت ہو تو وہ ادارہ ایم ایس بی سے رابطہ کرے ۔

نوٹ : اگر آپ علم میراث کی جانکاری رکھنے والےعالم ہیں تو اگرآپ نے اس سافٹ ویر میں کوئی علمی غلطی پائی تو برائے کرم اس ای میل پر ہمیں ضرور مطلع فرمایں : khajaharoon@gmail.com

جزاکم الله خیرا و أحسن الجزاء

واپس